یوم دفاع، پشاور کے تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد

ویب ڈیسک: پشاور کے مختلف سکولوں میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا، محکمہ تعلیم کے مطابق زنانہ و مردانہ سکولوں میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کی گئی، سکولوں میں خصوصی ملی نغموں اور شہداء کی قربانیوں کے موضوع پر تقرری مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق 6 ستمبر کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد نئی نسل میں شہداء کی قربانیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور شہداء کو عقیدت پیش کرنا ہے۔
ڈی ای او پشاور صفیہ آمین نے بتایا کہ شہر کے تمام زنانہ سکولز میں بھی یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ