ترقی نہ ملنے پر پروفیسرز و لیکچررز کا احتجاج، کلاسز کا بائیکاٹ کر دیا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے سرکاری کالجز کے پروفیسرز نے ترقی کے عمل میں نظر انداز ہونے پر احتجاج کی کال دیدی جس کے باعث تمام سرکاری کالجز مِں پروفیسرز و لیکچررز نے کلاسز کا بائیکاٹ کر دیا۔ ٹیچنگ سٹاف کے احتجاج کےباعث خیبر پختونخوا کے سرکاری کالجز میں تدریسی عمل رک گیا۔ یاد رہے کہ احتجاج کے پی پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کپلا کی کال پر کیا جارہا ہے۔
کپلا کے مطابق صوبے کے تمام محکموں کے ملازمین کی ترقی ہو رہی ہے اساتذہ کی کیوں نہیں ہو رہی، مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ کپلا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ کے 320 سرکاری جنرل کالجز میں مطالبات پورے نہ ہونے پر کلاسز کا بائیکاٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے کالجز کے پروفیسرز کی ترقی کا عمل تاخیر کا شکار ہے جبکہ اس دوران ایک ہزار سے زائد پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز، لیکچررز کے پی ایس بی کو دوسری بار ملتوی کردیا گیا ہے جو سراسر زیادتی ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں معمولی تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ،2افراد جاں بحق