بغاوت پر اکسانے

بغاوت پر اکسانے کا کیس: علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیرکا بغاوت پر اکسانے کے کیس 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی وزیر کے خلاف سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے علی وزیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے علی وزیر کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تفتیشی افسر نے کہا کہ علی وزیر کے موبائل اور لیپ ٹاپ کا فارنزک درکار ہے۔
عدالت نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تاہم ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے عدالت نے علی وزیر کو 15 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بیٹے کو افغانستان لے جا کر غلط تربیت دی گئی: والد نظام الدین