مہنگائی کے ستائے عوام "زوبائی سائیکل” استعمال کرنے لگے

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو پر لگنے کے بعد سائیکل خریدنے کے خواہمشندوں کو یہاں بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لئے شہریوں نے ’زوبائی سائیکل‘ کا استعمال شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں مہنگائی کے ستائے شہریوں نے کرائے کی سائیکل کا استعمال شروع کردیا۔ شہری بی آر ٹی سے منسلک زوبائی سائیکل کو ترجیح دینے لگے۔
صوبائی حکومت کے زیر انتظام اس منفرد سہولت کے ذریعے شہری ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ایک سٹاپ سے اگلے یا اپنی مطلوبہ منزل تک سائیکل کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے کسی تحفہ سے کم نہیں۔
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے نقد کے بجائے ایپ پر بنائے گئے کارڈ سےرقم ادا کی جاتی ہے۔ ٹرانس پشاور کی ترجمان کے مطابق ایک سال کے دوران نہ صرف سائیکل استعمال کرنیوالوں کی تعداد میں ایک ہزار اضافہ ہوا ہے بلکہ زو سائیکل کے ٹرپس بھی 26 ہزار سے 1 لاکھ 44 ہزار پر پہنچ گئے ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہئے بصورت دیگر یونیورسٹی اور حیات آباد کی طرح پورے شہر میں بھی سائیکل سروس شروع کرنا پڑے گی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام