پشاور، ٹرانسفارمر چور گروہ گرفتار، مال مسروقہ بھی برآمد

ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ ریگی پولیس کی ٹرانسفارمر چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران پولیس کو کامیابی بھی ملی ہے۔ پولیس نے ٹرانسفارمر چور گرفتار کر لئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان ٹرانسفارمر چوری میں ملوث ہیں جن سے چوری شدہ ٹرانسفارمر کا قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے ٹرانسفارمرز کی چوری کی وارداتیں ہونے پر عوام بے چینی کا شکار ہو گئے تھے اور اس سلسلے میں پولیس سے کارروائی کرنے کا بار بار مطالبہ کیا جانے لگا تھا اور آخر کار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمر چور گروہ گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کو دوبارہ ن لیگ کا صدر بنانے کی تیاریاں مکمل