عدالت کو خط

عمران خان کی پیشی سے استثنیٰ کیلئے جیل حکام کا عدالت کو خط

غیرشرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں پیشی کے معاملے پر اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو خط لکھ دیا۔
ویب ڈیسک: سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج کو غیر شرعی نکاح کیس میں طلبی کا معاملے پر عدالت کو خط لکھا ہے جس میں عدالت میں پیشی کو سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم پاکستان ہیں اور سائفر کیس میں اٹک جیل میں قید ہیں۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین سائفر کیس کا ٹرائل اٹک جیل کے اندر ہی کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اسلام آباد لانے میں سکیورٹی کا مسئلہ درپیش آسکتا ہے، ان کو درپیش سکیورٹی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  یمنی حوثی گروپ کا بحری جہازوں کیخلاف نئی کارروائی کا اعلان