12ربیع الاول کو اندرون شہر سیل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:12ربیع الاول کے موقع پر پشاورمیں محافل شبینہ اورجلوسوں کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے شہرمیںلوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی درخواست کردی گئی ہے اس روز پولیس کے ساتھ ایف سی کے اہلکار بھی بازاروں میں تعینات رہیں گے ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق29ستمبر کو جمعہ کے روز اشرف روڈ ، چوک یادگار ، رامپورہ ، ہشت نگری ، قصہ خوانی کو مکمل طورپر گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے سیل کر دیاجائے گا جلوسوں کے راستوں میں آنے والے تمام مقامات کی12گھنٹے قبل کلیئرنس کی جائے گی میلاد چوک ، ہشتنگری ، اشرف روڈ ، رامپورہ ، کریم پورہ بازار ، چوک شادی پیر ، گھنٹہ گھر ، سبزی منڈی ، پیپل منڈی اور قصہ خوانی سے ملحقہ مختلف بازاروں میں بھی محافل اور جلوسوں کی حفاظت کیلئے سخت انتظامات تجویز کئے گئے ہیں بعض بازاروں کے داخلی اور خارجی راستوں کو قناتیں لگاکر بند کیا جائے گا ہفتہ کے روز سے تجارتی اور معمول کی سرگرمیاں بحال کرکے بازاروں اور راستوں کو کھول دیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کی مقبوضہ بیت المقدس میں کارروائی، ترک سیاح شہید