آئی سی سی ورلڈ کپ 2023، قومی ٹیم آج رخت سفر باندھے گی

ویب ڈیسک: 5 اکتوبر کو بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کیلئے پاکستانی ٹیم آج رات عازم سفر ہوگی، میگا ایونٹ میں روایتی حریف 14 اکتوبر کو دنیا کے سب سے بڑے گراونڈ احمد آباد میں مدمقابل ہونگے، اس اہم میچ کے بعد شاہین کینگروز پر جھپٹنے کیلئے 20 اکتوبر کو میدان میں اتریں گے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے شیڈول کے مطابق بابر الیون کا اگلا ٹارگٹ افغانستان ہوگا جس کیخلاف 23 اکتوبر کو میدان سجے گا۔ 27 اکتوبر کو پروٹیز سے چنائی جبکہ 31 اکتوبر کو ایڈن گارڈنز کلکتہ میں ٹائیگرز کا چیلنج قومی ٹیم کو درپیش ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم 4 نومبر کو بنگلور میں کیویز سے مدمقابل ہوگی جبکہ گروپ میچز میں قومی ٹیم اپنا آخری معرکہ برطانوی ٹیم کیخلاف ہوگا جو کہ 11 نومبر کو ایڈن گارڈن کلکتہ میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونے جا رہا ہے جس کا افتتاحی میچ دفاعی چمپئن انگلینڈ اور گزشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ نیوزی لینڈ کے مابین ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سمیں بلاک نہیں نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکنے کا آرڈر کیا، جسٹس عامر فاروق