پیرس اولمپکس، فرنچ اتھلیٹ کے حجاب پہننے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: فرانس نے آئندہ سال ہونے والے پیرس اولمپکس میں اپنی اتھلیٹس کو حجاب پہننے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا اعلان فرانسیسی وزیرکھیل نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس کے مقابلوں میں شریک فرانس کی کسی اتھلیٹ کو حجاب پہننےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔
فرانسیسی وزیر کھیل کا مزید کہنا تھا کہ کوئی فرانسیسی کھلاڑی ہیڈ سکارف نہیں پہنے گی، رپورٹ کے مطابق حالیہ فیصلہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران فرانسیسی حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلوں میں سے ایک ہے جن میں مخصوص مقامات پر حجاب پر پابندی لگائی گئی تھی۔
فرانسیسی حکومت کے حالیہ فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین اسے اسلاموفوبیا سے جوڑتے ہوئے فرانسیسی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ ملک میں مسلمان خواتین کے لیے مشکلات میں اضافے کا باعث بنے گا اور ان کے کھیلوں کے شعبے میں آگے بڑھنے میں رکاوٹ ڈالےگا۔
اقوام متحدہ کی جانب سے بھی فرانسیسی حکومت کے اس فیصلے پر شدید تنقیدکی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ماتحت عدلیہ میں ججز تعیناتی کیلئے حکومت کو 3ہفتے کی مہلت