پشاور، یکہ توت سے اغواء شہری بازیاب، 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور پولیس کی اغواء کاروں کیخلاف ایک اور کامیابی، بزرگ تاجر کے بعد یکہ توت سے اغواء شہری بازیاب کرا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کے نوٹس پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ یکہ توت کے علاقے سے اغواء ہونے والا شہری بازیاب کرا لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزموں نے شہری کو اغواء کرکے ایک حجرے میں قید کر رکھا تھا اور اس دوران اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ یاد رہے کہ مغوی شہری کو بازیاب کرانے کی کارروائی ایس ایس پی آپریشنز کے نوٹس پر کی گئی۔ یکہ توت سے اغواء شہری بازیاب کرانے سے قبل پشاور پولیس نے صدر سے اغواء بزرگ شہری کو نوشہرہ سے بازیاب کرا لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر