نوازشریف انتقام

نوازشریف انتقام لینےنہیں ملکی ترقی کیلئے واپس آرہےہیں، شہبازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نوازشریف انتقام لینے نہیں بلکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے واپس آرہے ہیں۔
ویب ڈیسک: شہباز شریف نے لاہور میں اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں نواز شریف نے 20، 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ختم کی، تب بجلی نہیں تھی اور لوگ بےروزگار تھے، نواز شریف نے صرف 4 سالوں میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی، 2018 میں تاریخی دھاندلی اور جھرلو انتخابات ہوئے اور عوام کو ترقی خوشحالی سے محروم کر دیا گیا، نواز شریف کو اقتدار سے نہیں ہٹایا گیا تھا بلکہ عوامی ترقی و خوشحالی کو روکا گیا تھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں، ترقی کا رکا ہوا سفر دوبارہ شروع کرینگے، آپ 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کر کے پیغام دیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف انتقام لینے کے لئے واپس نہیں آ رہا، جن کرداروں نے نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی اس کا سب کو علم ہے، نواز شریف کے ورکر کے طور پر میں اپنی جان لڑاؤں گا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور شدت پسند ذہنیت کے مالک ہیں،عظمیٰ بخاری