پشاورمیں خودکش حملہ آورداخل،تھریٹ الرٹ جاری

ویب ڈیسک:پشاور میں خود کش حملہ آور کے داخل ہونے کے حوالہ سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے خود کش حملہ آور کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔ ژوب بلوچستان سے پشاور میں داخل ہونے کے بعد اہم قومی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ خود کش حملہ آور کے پشاور میں داخل ہونے کے باعث پشاور میں جمعہ کے روز سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ۔
تمام سیکورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔ امن و امان کی صورتحال کے باعث حساس اور اہم تنصیبات پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی حساس ترین عبادت گاہوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موجود تھی ریڈ زون پشاور میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ۔ امن و امان کی صورتحال کے باعث باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ ، پشاور کینٹ ، اسٹیشن ، بس اڈہ جات کی سیکورٹی سخت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان