حماس اسرائیل جنگ میں تیزی، غزہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل

ویب ڈیسک: حماس اسرائیل جنگ میں تیزی ، اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری، اسرائیلی فضائیہ کی حماس کی القسام بریگیڈ کے سربراہ کے گھر پر بمباری سے ان کے والد ، بھائی ، بھتیجا ، پوتی شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے پانچویں روز بھی غزہ کے 450 مقامات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
اسرائیل نے غزہ میں زمینی فوجی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے تین لاکھ ریزرو فوجی غزہ کی سرحد پر جمع کر لئے۔ اسرائیل نے حماس کی القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد ضیف کے گھر پر بھی حملہ کیا جس میں محمد ضیف کے والد، بھائی، بھتیجے اور پوتی شہید ہو گئے۔
علاوہ ازیں غزہ میں زخمیوں، ہسپتالوں اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔ اسرائیلی بمباری کی وجی سے غزہ کو کھنڈر میں تبدیل کردیا گیا.اسرائیل کی غزہ پر بمباری کی وجہ سے عمارتین ملبنے کا ڈھیر بن گئیں۔
فلسطین اسرائیل کشیدگی حماس کے حملے کے بعد جنگ میں تبدیل ہوگئی ہے، غزہ کی ناکہ بندی مزید سخت، خوراک، ایندھن اور بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔
حماس اسرائیل جنگ میں تیزی پر وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر رابطہ کرکے کہا کہ حماس نے جنگ کا فیصلہ کیا تو اب جنگ ہی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  گریڈ 20 آفیسر محمد زبیر چار ماہ کیلئے معطل ، اعلامیہ جاری