ریڈیو پاکستان حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 2 کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے دو کارکنان اے ٹی سی عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر عدالت نے ملزمان کو تفتیش کے لئے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سرور ملک اور زربت خان نے 9 مئی کو احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا تھا۔ ملزمان نے مشتعل مظاہرین کے ساتھ ملکر ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ کو آگ لگائی تھی۔
ریڈیو پاکستان حملہ کیس کے بارے میں پولیس نے موقف اختیار کیا کہ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے، دونوں ملزمان کو گزشتہ روز عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔
تفتیشی آفیسر نے اس موقع پر عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کی ضرورت ہے لہذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ اس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو تفتیش کے لئے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم