سونا کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈائون

ویب ڈیسک:ملک بھر میں سونے کی ذخیرہ اندوزی روکنے اور اسے سٹاک کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ملک بھر میں سونے کے تاجروں کو آخری تنبیہ جاری کردی گئی ہے سونے کے نرخ غیر متوقع اور غیر قانونی طور پر بڑھانے کی صورت میں تاجروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی جبکہ وٹس ایپ گروپس میں سونے کی خریدوفروخت بھی ختم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے
ذرائع کے مطابق ڈالرز کے بعد سونے میں سرمایہ کاری شروع کردی گئی تھی اور سونے کے نرخ اچانک بڑھنا شروع ہوگئے تھے جس کے بعد سونے کے نرخ قابو کرلئے گئے ہیں
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 12گرام اور 11.65گرام کے دو الگ الگ وزن چل رہے تھے جنہیں اب ختم کردیا گیا ہے سونے کے مارکیٹ میں ایک ہی نرخ جاری کیاجائیگا اور ملک بھر میں ایک ہی وزن میں سونے کی خریدو فروخت کی جائیگی سونے کے نرخ کراچی سے جاری کئے جائیں گے اور دو بجے دوپہر کو یہ ریٹ دیاجائیگا 11.65گرام ایک تولہ کے برابر ہوگا ذرائع کے مطابق صبح کے وقت میں اپنا ریٹ جاری کرنے والوں کی ذمہ داری کوئی نہیں لے گا جبکہ لیبارٹریوں کیلئے نرخ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیاجارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پرو وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی کی تقرری نوٹیفکیشن کے ایک روز بعد منسوخ