پاکستان کیخلاف کامیابی پر افغان شہریوں کا کابل میں بھرپور جشن

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں افغان الیون کی پاکستان کیخلاف کامیابی پر کابل میں جشن منایا گیا، اس دوران ہوائی فائرنگ اور آتشبازی بھی کی گئی۔ یاد رہے کہ یہ افغانستان کی پاکستان کیخلاف پہلی کامیابی ہے۔ اس جیت پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھرپور انداز میں جشن منایا گیا، جیت کی خوشی میں افغان شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور مختلف علاقوں میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں افغان طالبان رہنماء انیس حقانی نے اپنی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کرکٹ پہلے سے بہتر حالت میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار ہم نے انگلینڈ اور پاکستان کو شکست دی آپ سب کو اس عظیم کامیابی پر مبارک ہو، متحد ہوکر ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے سے ہر چیز ممکن ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ