سینی ٹیشن کمپنی پشاور’گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

ویب ڈیسک: ڈبلیو ایس ایس پی میں بھوت ”گھوسٹ”ملازمین کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی ہے جبکہ شاہی کھٹہ پر ڈیوٹی دینے والے درجنوں ملازمین کے تبادلے اور تقرریاں کر دی گئی ہیں مختلف خلیجی ممالک میں جانے والے ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی شاہی کھٹہ پرتعینات بعض ملازمین خلیجی ممالک منتقل ہو چکے ہیں
تاہم ان کی حا ضری یہاں پر لگائی جا رہی ہے۔ جس کا نوٹس لیتے ہو ئے زونل حکام نے ان کی پشت پناہی کرنے والے بعض ذمہ داران کے تبادلے بھی کر دیئے، ڈبلیو ایس ایس پی میں بھوت ملازمین کے خلاف کاروائی کے لئے ان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے،بغیر این او سی بیرون ممالک جانے والے ملازمین کے خلاف بھی کاروائی شروع کر دی گئی ہیں،دوسری جانب بھوت ملازمین کیخلاف کمپنی کی تحقیقات کیخلاف کئی ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور کئی ماہ سے غائب ملازمین کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گر گئی، دو خواتین شدید زخمی