چارسدہ میں بجلی چوری کے خلاف مہم میں تیزی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں بجلی چوری کیخلاف مہم میں تیزی آ رہی ہے، مہم کے دوران 1600 دیہاتوں میں بجلی کے بل کی ادائیگی اور چوری کے بارے میں سراغ لگایا گیا۔ یاد رہے کہ چارسدہ سے بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران شواہد سامنے آ گئے۔
ذرائع کے مطابق جنوری 2023ء سے اب تک ضلع چارسدہ میں بجلی کے اخراجات، منافع اور بجلی چوری سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا۔ بجلی چوری کے خلاف مہم کے بعد بجلی چوری کی شرح 23 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد رہ گئی۔
چارسدہ کے مختلف دیہات میں بجلی چوری سے ہونے والے نقصانات 67 فیصد سے کم ہو کر 48 فیصد رہ گئے، بجلی چوری کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے جس سے اخراجات کی شرح میں مسلسل کمی اور منافع میں اضافہ سامنے آ رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بجلی چوری سے نمٹنے کے لئے بھی اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بجلی چوری سے بچنے کے لئے انسداد چوری کا نفاذ جس سے 50 فیصد کوشش کے ساتھ 90 فیصد مثبت نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت 8مئی تک ملتوی