پشاور،خیبرپختونخوا کا وفاق سے واجب الادا 233 ارب روپے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کے ذمے واجب الادا 233 ارب روپے مانگ لئے، صوبائی حکومت کے مطابق سستا آٹا سکیم میں 20 ارب روپے بار بار یاددہانیوں کے باجود ادا نہیں کئے گئے جبکہ گزشتہ سال سیلاب کی مد میں وفاق کا اعلان کردہ 10ارب روپے کا امدادی پیکیج بھی تاحال جاری نہیں کیا گیا۔
محکمہ خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پن بجلی کی مد میں 70 ارب روپے کی واجب الادا رقم بھی صوبے کو نہیں دی جارہی، قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈ میں وفاق نے 40ارب روپے ادا نہیں کئے۔
نگران صوبائی حکومت کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے وفاق سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان