اسرائیل نے کرائے کے فوجی بھرتی کرنا شروع کر دیئے

ویب ڈیسک: صہیونی فوجی میدان چھوڑ کر بھاگنے لگے جبکہ اسرائیل نے کرائے کے فوجی تیار کرنا شروع کر دیئے۔
غزہ میں صہیونی فوجی میدان جنگ چھوڑ کر بھاگنے لگے، فوجیوں کی جانیں بچانے کیلئے اسرائیل نے اپنی فوج میں کرائے کے فوجی بھرتی کرنے شروع کر دیئے ہیں۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کیلئے اسرائیل نے فرانس کے کرائے کے پرائیوٹ فوجی بھرتی کر لیے ہیں، کرائے کے فوجیوں کو ماہانہ 12 ہزار ڈالر دئیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل دیگر ممالک سے بھی پرائیوٹ فوجیوں کو بھرتی کرے گا، پرائیویٹ فوجیوں کی بھرتی کا مقصد غزہ میں تصادم کے باعث اسرائیلی فوجیوں کو جانی نقصان سے بچانا ہے۔
واضح رہے کہ زمینی کارروائی کے دوران حماس کے حملوں میں اب تک سینکڑوں اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس کے متعدد ٹینک اور فوجی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں گھر کے اندر دھماکہ ، جانی نقصان نہیں ہوا