خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش و برفباری کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرالود اور موسم سردرہنے کاامکان ہے، چترال، دیر، سوات،بٹگرام، شانگلہ، بونیراورکوہستان سمیت مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان اور نوشہرہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع باجوڑ، پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں اور ڈی آئی خان میں تیز ہواوں کیساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاورمیں کم سے کم درجہ حرارت13اورزیادہ سے زیادہ15ڈگری سنٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بیٹے کو افغانستان لے جا کر غلط تربیت دی گئی: والد نظام الدین