بنوں، ڈبلیو ایس ایس سی ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں ڈبلیو ایس ایس سی کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال پر کنزیومر کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور ڈبلیو ایس ایس سی جواب طلبی کیلئے نوٹس بھیج دیا۔
ذرائع کے مطابق واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی ڈبلیو ایس ایس سی کے ملازمین گزشتہ دو ہفتوں سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ بنوں کے ہر گاؤں کی سطح پر گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں، تعفن گرد و غبار سے یہاں کے عوام مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ میئر بنوں عرفان درانی نے مظاہرین سے کہا کہ ہڑتال ختم کرکے ایک ہفتے تک مہلت دی جائے تاہم مظاہرین ہڑتال ختم نہیں کر رہے۔
یاد رہے کہ ڈبلیو ایس ایس بی ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے بنوں شہر فیلڈ ڈپو میں تبدیل ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حماس نے نیتن یاہو کو جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ قرار دیدیا