باجوڑ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر رہنماء اکرم خان جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ کے عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر رہنماء اکرم خان ولد حاجی اشرف خان مرحوم جان بحق ہو گیا جبکہ ارتکاب جرم کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق تاجر رہنماء اکرم خان نماز ظہر کی ادائیگی کیلئے عنایت کلے بائی پاس مسجد جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اکرم خان شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسے۔
یاد رہے کہ ضلع باجوڑ میں گزشتہ تین ہفتوں میں ٹارگٹ کلنگ کایہ پانچواں واقعہ ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ نے غزہ کو قحط زدہ قراردے دیا