حماس 100 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر رضامند

ویب ڈیسک:عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل اورحماس کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے، جس کے تحت اسرائیل جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اوربچوں کو رہاکرے گا، اوربدلے میں حماس100یرغمالی خواتین اوربچوں کو رہا کرے گا۔عرب میڈیا کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل اور حماس کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کا کہنا تھا کہ حماس نے قطر کو مطلع کیا ہے کہ اسے قابض اسرائیلی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر اعتراض نہیں ہے، جس میں تمام فلسطینی خواتین قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔شنہوا نے بھی کہا کہ قطر حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے فوری تبادلے میں ثالثی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بلایا گیا تو ضرور جائوں گا ،شیخ رشید