نگران وزیراعلیٰ

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کرگئے

پشاور: خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان انتقال کر گئے ہیں۔
ویب ڈیسک: گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
طبی عملے کا بتانا ہے کہ اعظم خان کو مختلف قسم کی بیماریوں کا سامنا تھا، انہیں بخار اور ڈائریا کی شکایت تھی جس کے باعث انہوں نے گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔
خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کے اراکین اور اعظم خان کی فیملی کے ارکان اسپتال پہنچ گئے ہیں تاہم ان کی نماز جنازہ کے حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آ سکی ہے۔
اعظم خان چیف سیکرٹری اور مختلف وزارتوں کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اعظم خان کو خیبر پختونخوا کی خکومت کے خاتمے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بعد نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  صوبائی وزیر جنگلات کا ٹمبرسمگلنگ کا نوٹس ،چکدرہ فارسٹ چیک پوسٹ کا عملہ معطل