پشاور، بڈھ بیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز نے ضلع پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں میں بدنام زمانہ دہشتگرد کمانڈر شینے بھی شامل ہے جبکہ کمانڈر سلمان عرف احمد، عمران عرف محمد اور حضرت عمر عرف خالد بھی ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے کئی واقعات میں ملوث تھے جبکہ چاروں قانون نافذ کرنے والے ادروں کو بھی مطلوب تھے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  ضلع بنوں میں ایک اور بچہ اغواء ، لواحقین کا احتجاج