پاک افغان چمن بارڈر تجارتی سرگرمیوں کیلئے بند

ویب ڈیسک: پاک افغان چمن بارڈر ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں کیلئے بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چمن میں پاک افغان بارڈر پر شاہراہ کو آل پارٹیز تاجر اتحاد کی جانب سے ہرقسم کے تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کر دیا گیا۔
آل پارٹیز تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ آج سےغیرمعینہ مدت کے لیے چمن بارڈر شاہراہ بارڈر روڈ کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے راستہ بند کر دیا گیا ہے۔
تاجراتحاد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ شاہراہ پر تجارتی سرگرمیاں بند ہونے کے باعث تجارتی مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں