عام انتخابات کیلئے تین پرنٹنگ مشینوں سے بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تقریباً 25 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کر لیا۔ یاد رہے کہ یہ اقدام سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، عام انتخابات کے لئے تین پرنٹنگ مشینوں سے بیلٹ پیپرز چھپوائے جائیں گے، سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن انتخابات کے لئے 25 فیصد بیلٹ پیپرز چھاپے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹل فاؤنڈیشن 40 فیصد، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان 35 فیصد بیلٹ پیپرز چھاپے گی، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے موقع پر پرنٹنگ کارپوریشنز کی سکیورٹی سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پرنٹنگ کارپوریشنز کے اندر اور باہر فوج کی نفری تعینات کرنے کا بھی امکان ہے، پرنٹنگ مشینوں سے بیلیٹ پیپرز کی ڈی آر اوز اور آر اوز کو ترسیل سخت سیکیورٹی میں کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا