ویب ڈیسک: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا اور اعتراضات پربھی غورکیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایت کنندگان کو شواہد کے ہمراہ طلب کررکھا ہے۔ یاد رہے کہ کونسل نے گزشتہ روز جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت مسترد کر دی تھی۔
اس حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دن میں وضاحت طلب کر رکھی ہے۔
