افغان مہاجرین کا انخلاء جاری، مزید 550 خاندان لوٹ گئے

ویب ڈیسک: ملک بھر سے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کا اپنے ملک واپسی کاسلسلہ جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز طورخم کے راستے مزید 3 ہزار 250 افغان شہری اپنے ملک واپس چلے گئے، ان میں 550 خاندانوں کے 739 مرد، 649 خواتین اور 1 ہزار 196 بچے شامل تھے۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق طورخم بارڈر کے راستے مجموعی طور پر 2 لاکھ 34 ہزار 703 افغانی واپس جا چکے ہیں، انگور اڈا سے 3ہزار397جبکہ خرلاچی سے 419 افغان مہاجرین کو اپنے وطن واپس بھیجا گیا۔
یاد رہے کہ طورخم بارڈر سے 671 تارکین کو جلاوطن بھی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے تینوں راستوں سے واپس جانے والوں کی تعداد 2لاکھ38ہزار 519ہوگئی، ان میں 4 ہزار 762 خیبر پختونخوا، پنجاب سے 852 ، کشمیر سے 105 اور اسلام آباد سے 24 افغان مہاجرین جلاوطن کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان: مقامی افراد پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر دھاوا، متعدد زخمی