افغان باشندوں کا انخلاء، مدارس سے زیر تعلیم طلبہ کا ریکارڈ طلب

ویب ڈیسک: ملک بھر سے غیرقانونی مقیم افغانیوں کا انخلاء مزید تیز ہو گیا ہے، ذرائع کے مطابق صوبہ بھر اور قبائلی اضلاع کے مدارس میں زیر تعلیم افغان باشندوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔
صوبہ بھر میں افغان باشندوں کی پکڑ دھکڑ کے لیےجاری آپریشن میں مختلف بازاروں، مزدور، سبزی فروش، ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب تک کریک ڈاون کے دوران ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر کے وطن بھیجا جا چکا ہے، بس اڈوں سمیت ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں کام کرنے والے افغان شہریوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔
سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کے علاج معالجے کے حوالے سے پالیسی تیارکی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 20 روپے میں 120 گرام روٹی، صوبائی حکومت کا نیا حکم نامہ جاری