جمرود، محکمہ صحت کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع جمرود میں سالانہ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت بھرتی ہونے والے محکمہ صحت کے ملازمین نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خیبر کے دفتر کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر ملازمین نے ہاتھوں میں اپنے مطالبات سے مزین پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
آل کلاس فور ملازمین خیبر کے صدر زیت اللہ خان،منظور خلیل و دیگر نے مظاہرے کے دوران کہا کہ محکمہ صحت میں 2003 میں اے ڈی پی یعنی سالانہ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت بھرتی ہونے والے کلاس فور و دیگر ملازمین حکومتی عدم توجہی کے باعث تاحال ریگولر نہ ہو سکے۔
انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریگولر کرنے کے لیے جو کمیٹی بنائی گئی تھی ان کی سفارشات پر عمل درآمد کرکے ملازمین کو ریگولر کا درجہ دیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہمیں تنخواہیں سال بعد نہیں ماہوار طریقہ کار کے تحت دی جائیں۔
اس موقع پر مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو وہ نہ ختم ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرینگے۔

مزید پڑھیں:  اسلام کے مارگلہ پہاڑوں پر لگی آگ ہوا کے ساتھ شدت اختیار کر گئی