بابر اعظم کا کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ بالکل درست تھا، ڈیوڈ لائیڈ

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل فور سے قبل آوٹ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر واپسی پر پاکستانی ٹیم کی قیادت سے بابر اعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ بالکل درست تھا۔ یہ باتیں انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ڈیوڈ لائیڈ نے بتائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو ہو گیا سو ہو گیا اب بابراعظم کو بیٹنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، بابر کا کپتانی چھوڑنا ان کا درست فیصلہ ہے کیونکہ گراؤنڈ میں ٹیم سنبھالنا آسان ہے تاہم سیاسی پہلوؤں سے نمٹنا ذرا مشکل کام ہے۔
بابر اعظم کو اس وقت دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک تسلیم کرتے ہوئے لائیڈ نے انہیں مشورہ دیا کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔
ان کی تکنیک بے شک بہترین ہیں لیکن آج کل وہ ٹف ٹینور سے گزر رہے ہیں، انہیں اس مشکل وقت سے نکلنے کیلئے تھوڑا بہت وقت چاہئے ہوگا، انہیں اس سلسلے میں کوشاں رہنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، وہ بس کھیلنا جاری رکھیں اور کسی اور کو سر درد ہونے دیں۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے رواں ماہ تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  امریکا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی