آدم خور چیتے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، دو بھائی زخمی

پاراچنار: پاک افغان بارڈر کے قریب گاؤں غزگڑھی میں آدم خور چیتے کو مار دیا گیا۔
چیتے نے دو بھائیوں پر حملہ کر کے بری طرح زخمی کر دیا۔ زخمی حالت میں ایک بھائی نے چیتے پر فائرنگ کرکے اس کو مار ڈالا۔
یاد رہے گزشتہ ماہ بھی پارا چنار میں ایک آدم خور چیتے کے حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری :8کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی