انسداد پولیو مہم شروع، 7 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

ویب ڈیسکُ: انسداد پولیو مہم کا ملک بھر میں آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے 159 اضلاع میں بھرپور انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران چار کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے تاکہ اس موذی بیماری سے بچا جا سکے۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے حفاظتی قطرے پلائیں تاکہ بچے موذی بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔
خیبرپختوںخؤا کے سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم کے مطابق صوبے کے 29 اضلاع میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے جو دو مرحلہ وار چلائی جائے گی۔
یاد رہے کہ ہر سال حکومت کی جانب سے اس موذی مرض کے خاتمے کا تہیہ کیا جاتا ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر میں پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔
سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ 27 نومبر سے 3 دسمبر تک مکمل ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ اس دوران 74 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
سیکرٹری ہیلتھ نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ مہم کے لیے 31 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 50 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، علاقہ مکین پریشان