کوہستان لڑکی قتل: والد گرفتار، مزید تحقیقات جاری

ویب ڈیسک: کوہستان میں لڑکیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر لڑکی کے قتل میں ملوث ملزمان اور معاونین کی گرفتاری کے لئے کوہستان پولیس کی بھاری نفری چھاپے مار رہی ہے جبکہ کوہستان کے دورافتادہ پہاڑی گاوں برشریال میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
کوہستان پولیس لڑکی کے والد کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے جبکہ ایف آئی اے نے بھی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق کوہستان ایف آئی اے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذمہ داران کی گرفتاری ممکن بنائے گئی۔
واضح رہے کوہستان پولیس نے تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کے قتل کے بعد ایف آئی اے سے مدد کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو ہم نے کب روکا ہے، رانا ثنا اللہ