سی ایس ایس افسر بلال پاشا کی موت خودکشی یا قتل

فیس بک اور انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ ایکس پر بھی سوشل میڈیا صارفین بلال پاشا کی شخصیت سے جڑی عاجزی بتاتے ہوئے افسوسناک پوسٹس شیئر کررہے ہیں۔
بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال پاشا کا نام ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈز میں ہے۔
سوشل میڈیا پر متحرک بلال پاشا کے اچانک چل بسنے سے ان کے فالوورز اور سی ایس ایس کمیونٹی گہرے غم میں ڈوب گئی ہے۔
پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ خودکشی ہے یا بلال کو کسی نے قتل کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین بلال پاشا کی کہانی جان کر گہرے صدمے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’موت اس وقت زندگی پر قبضہ کر لیتی ہے جب معمولی لوگ کامیابی تک پہنچتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کئی نیب ترامیم کے معمار عمران خان خود تھے: تفصیلی فیصلہ