شمشتو میں ڈیجیٹل سکلز سنٹر کا قیام، پاک فوج کا احسن اقدام

حسن خیل شمشتو میں ڈیجیٹل سکلز سنٹر میں اس وقت ساٹھ سے زیادہ طالبات مختلف کورسز میں تربیت حاصل کررہی ہیں
ویب ڈیسک: حسن خیل، پشاور میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے شمشتو میں ڈیجیٹل سکلز پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں خواندگی مہم "تعلیم سب کے لیے” کے پہلے مرحلے میں لڑکوں کیلئے جدید تقاضوں پر مبنی کمپیوٹر لیب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ دوسرے حصے میں لڑکیوں کے لئے پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا گیا جس کے تحت طالبات تین ماہ کے عرصے پر مبنی مختلف کورسز میں داخلہ لے سکتی ہیں۔
زیادہ سے زیادہ طالبات کو ٹریننگ کے ذریعے فائدہ پہنچانے کے لئے پروگرام کو ویک اینڈ تک بڑھا دیا گیا ہے.
طالبات کا پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سنٹر میں جدید کمپیوٹر لیب قائم کیا گیا ہے جہاں قابل اساتذہ کی زیرِنگرانی تعلیم دی جا رہی ہے۔ طالبات نے مزید کہا کہ سنٹر کا قیام اس علاقے کی خواتین کے لئے بہت ضروری تھا۔
علاقے کے مشران اور بالخصوص نوجوانوں اور خواتین کی جانب سے پاک فوج کے اس احسن اقدام کو خوب سراہا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق