سوات، پی ٹی آئی کے 42 کارکنان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم جاری

ویب ڈیسک: ضلع سوات کے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے گرفتار 42 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار کارکنان میں سابق ایم پی اے فضل حکیم کا بیٹا اور بھتیجا جبکہ سٹی مئیر کا بیٹا بھی شامل تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی کی جانب سے سہیل سلطان ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ اس دوران دلائل دیکھنے اور سننے کے بعد عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ خوازہ خیلہ میں کنونشن کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ہم سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عطا تارڑ