شوکت یوسفزئی آف لوڈ کیس کی سماعت 25 دسمبر تک ملتوی

ویب ڈیسک: پشاور ایئر پورٹ پر رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کو آف لوڈ کرنے پر عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
پشاورہائی کورٹ میں جسٹس اعجاز انور اور جسٹس عتیق شاہ نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو ایئر پورٹ پر روکنے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ شوکت یوسفزئی عمرہ کے لئے جارہے تھے، کہ انہیں ایئر پورٹ پر آف لوڈ کردیا گیا۔
جسٹس اعجاز انور نے وکیل سے استفسار کیا کہ شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل یا اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے جس پر وکیل نے بتایا کہ ان کا نام ای سی ایل یا اسٹاپ لسٹ میں نہیں ہے۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے وکیل سے استفسار کیا کہ شوکت یوسفزئی نے پریس کانفرس کی تھی جس پر وکیل نے کہا کہ پریس کانفرنس نہیں کی اس وجہ سے تو یہ سب ہو رہا ہے۔
عدالت نے حکومت کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 52 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  چترال، تین دن جاری رہنے کے بعد کالاش فیسٹیول ختم