خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ‘ پہاڑوں پربرفباری کا امکان

ویب ڈیسک :پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم ابرآلود ہونے کے ساتھ ساتھ بارش، پہاڑی علاقوں پر برف باری کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاورمیں مطلع آبرالودہونے کیساتھ بارش جبکہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے ۔
اس طرح چترال، دیر، سوات، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ اباداور بالاکوٹ، مردان،نوشہرہ، ہری پور،پشاور، کوہاٹ، کرم اور بنوں میں بارش کاامکان ہے،جبکہ وزیرستان میں اندھی، تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے بعض پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے، دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ابر رحمت نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے۔
دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہونے والی ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آ گیا، بارش کی وجہ سے لاہور پر چھائی سموگ میں بھی کمی ہوئی،گزشتہ روز شہر میں سموگ کی اوسط شرح 192 ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100انڈیکس میں 318پوائنٹس کا اضافہ