انٹرا پارٹی الیکشن، بیرسٹر گوہر خان بلا مقابلہ پی ٹی آئی چیئرمین منتخب

ویب ڈیسک: بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین کیلئے بیرسٹر گوہر علی خان کے علاوہ کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔
تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ووٹرز نے آج نئے چیئرمین کا انتخاب کیا، چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبرپختونخوا، یاسمین راشد پنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے،عطاء تارڑ