پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے6شہر بدترین آلودگی کاشکار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ماحولیاتی کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیاہے جمعہ کے روز پشاورمیں ائر کوالٹی انڈکس 122ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مردان میں 137، ملاکنڈ میں 114، کوہاٹ میں 155، بنوں میں 109اورڈیرہ اسماعیل خان میں ائر کوالٹی انڈکس220 ریکارڈ کیا گیاہے ادارہ تحفظ ماحولیات کے مطابق ٹر یفک کے دھوئیں، ماربل پتھر کے کارخانوں اور ہسپتالوں میں جلائے گئے فضلے کی وجہ ہوا میں فضائی آلودگی بڑھتی ہے شہروں میں سکولوں کی پرانی بسیں، پرانی ویگن گاڑیاں، رکشا، پرانی ٹیکسیاں اور شہروں کے اندر فیکٹریاں بھی ماحول میں آلودگی کا سبب بننے لگی ہیں پشاور میں روزانہ4 لاکھ گاڑیوں کی آمدورفت کا اندازہ لگایاگیا ہے محکمہ صحت کے ماہرین کے مطابق خیبرپختونخوا میں موسم خشک ہونے کے باعث شہریوں میں نزلہ زکام، کھانسی اور سینہ کے امراض میں اضافہ ہواہے جبکہ ائر کوالٹی انڈکس کی شرح زیادہ ہونے سے سینے،جلد، آنکھوں اور پھیپھڑوں کے امراض بھی بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے اس سلسلے میں شہریوں کو ماسک کے استعمال اور ہاتھ بار بار دھونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے