پشاور:گرفتاری سے بچنے کیلئے نہر میں چھپنے والا ملزم دھر لیا گیا

ویب ڈیسک :حیات آباد میں گرفتاری سے بچنے کے لیے نہر میں چھپنے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا
پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں پیش آیا، جیسے ہی پولیس ملزم کو پکڑنے پہنچی تو گرفتاری کے ڈر سے بچنے کیلئے ملزم نے نہر میں چھلانگ لگا دی
پولیس نے بھی ملزم کو گرفتار کرنے کی ٹھانی ہوئی تھی اور اہلکار کافی دیر تک ملزم کا انتظار کرتے رہے اور جیسے ہی ملزم نہر میں پانی سے باہر نکلا پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبد اللہ کا تعلق افغانستان ہے، ملزم رہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے اشتہارات بھی لگا رکھے تھے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر کل بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے