گلالئی اسماعیل کا نام بھی خواتین دہشتگردوں کی فہرست میں شامل

ویب ڈیسک: محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ خواتین دہشت گردوں کی فہرست میں معروف سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کا نام بھی شامل ہے ۔
دستاویز کے مطابق گلالئی اسماعیل کا نام 7 جون 2019 سے ٹیرر فنانسنگ کے الزام میں فہرست میں شامل ہے۔
امریکا میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والی گلالئی اسماعیل پر شدت پسندوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی میں ملوث 50 سے زیادہ خواتین کی فہرست جاری کی تھی۔
گلالئی اسماعیل کا اپنے بیان میں ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرکے سی ٹی ڈی نے اپنا مذاق اڑایا ہے۔

مزید پڑھیں:  قانون ہاتھ میں لیاتوسخت ایکشن ہوگا،وفاقی حکومت کاعلی امین کوجواب