الیکشن جیت کر دوبارہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ بنوں گا‘پرویز خٹک کادعویٰ

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے نوشہرہ کے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی سیٹوں سے خود، اپنے بیٹوں اور داماد کو کھڑا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ الیکشن جیت کر دوبارہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ بنوں گا۔
شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ میری چالس سالہ خدمات ہیں، نوشہرہ میں اکیلا الیکشن میں کھڑا ہورہا ہوں دیکھتا ہوں میرا کون مقابلہ کرے گا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ورکروں کو تمیز نہیں سکھائی، میں نظام ٹھیک کرنے آیا ہوں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اسلام کے نام پر ووٹ لینے والے بتائیں انہوں نے اسلام کیلئے کیا کیا؟ پاکستان کیلئے اقتدار میں رہنے والوں نے کیا کیا؟ اگر سابق حکمرانوں نے قرضے نہ لئے ہوتے تو آج اتنی مہنگائی نہ ہوتی، اگر مستقبل میں اچھا لیڈر نہ آیا تو مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 20 روپے میں 120 گرام روٹی، صوبائی حکومت کا نیا حکم نامہ جاری