ضلعی انتظامیہ کی کمزور گرفت، ایبٹ آباد قبضہ مافیا کے نرغے میں

ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ کی کمزور گرفت کی وجہ سے ایبٹ آباد میں قبضہ مافیا نے پنجے جمانا شروع کر دیئے۔
نجی میڈیکل کالج کی چار دیواری اور سرونٹ کوارٹر بھاری مشینری لگا کر قبضہ مافیا نے گرا دئیے۔
ایبٹ آباد پولیس بھی تماشائی بنی رہی۔ پولیس کی موجودگی میں سارا کام ہوا
24 گھٹنے گزرنے کے باوجود ابھی تک ایف آئی ار کا اندراج بھی نہ ہو سکا۔ مشرق نمائندے نے پولیس کے اعلی افسران سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔ واقعے سے نجی میڈیکل کالج کے طلباء اور اہلیان علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
کالج انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ قبضہ مافیا اسلحے سے لیس ہو کر کارروائی کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان