مینگورہ، منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

ویب ڈیسک: پختون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی ایم کے کارکنوں نے سوات میں ان کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نشاط چوک مینگورہ میں جمع کارکنوں سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ منظور پشتین ایک محب وطن پاکستانی ہے۔ ان کے ساتھ بار بار ناروا سلوک کیا جارہا ہے جو ایک پاکستانی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ منظور پشتین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور پی ٹی ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک بند کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  تائیوان پارلیمنٹ مچھلی منڈی بن گیا، اراکین مشت و گریباں