مانسہرہ، گھر میں آتشزدگی، سارا سامان جل کر خاکستر

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کے علاقے ڈھانگری چوک کے مقام پر فریدون خٹک کے گھر میں شارٹ سركٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق کنٹرول روم کو ڈھانگری چوک کے مقام پر گھر میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر ویکل بمعہ فائر فائٹرز پہنچ گئی اور فوری طور پر انہوں نے ریسکیو اپریشن شروع کیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دو گھنٹوں میں آگ پر قابو پا لیا جبکہ گھر کی کولنگ کا عمل جاری ہے اس کے بعد نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا۔
ریسکیو 1122 کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت امدادی کارروائیوں کی وجہ سے اردگرد کے گھر نقصان پہنچنے سے محفوط رہے۔ یاد رہے کہ آتشزدگی کے باعث گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش