میئر سوات شاہد علی خان پھر گرفتار کر لئے گئے

ویب ڈیسک: سوات کے میئر شاہد علی خان کو دیر صاحب آباد میں گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر سوات عدالت میں پیشی کیلئے گئے تھے کہ دیر پولیس نے انہیں وہیں سے گرفتار کر لیا،
اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ دیر کے رہائشی ایک شخص کی جانب سے سٹیٹ مخالف تقریر کرنے پر میئر سوات شاہد علی خان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  علی پرویز نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا